اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کو خط کا جواب


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کو خط کا جواب دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خط میں اپنی رولنگ کے حوالے سے آئینی پوزیشن واضح کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا خط حقائق کے منافی ہے اور آرٹیکل 209 اے کے تحت 20 دسمبر کی رولنگ کے تحت آپ کا طلب کردہ اجلاس غیر آئینی تھا۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ اسپیکر کو ایوان میں پیش ہونے والے ہر معاملے پر رولنگ دینے کا اختیار ہے اور اسپیکر اسمبلی کی کارروائی پر آزادانہ فیصلہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے، وزیر اعظم

انہوں نے لکھا کہ اسپیکر کی رولنگ کو آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے اور آپ کی جانب سے بھجوائے گئے خط کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے اس لیے آپ کا مؤقف غلط ہے کہ میری وجہ سے وزیر اعلیٰ اعتمام کا ووٹ نہیں لے سکے۔

سبطین خان نے لکھا کہ 21 دسمبر کو اسمبلی کا کوئی اجلاس بلایا ہی نہیں گیا تھا تو وزیراعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لیتے جبکہ میری 20 دسمبر کی رولنگ مکمل آئینی و قانونی ہے۔ آپ کا اس کے جواب میں 21 دسمبر کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں