72گھنٹےاہم ہیں جمعےکواسمبلیاں ٹوٹیں گی  تولگ پتا جائے گا،شیخ رشید


سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 72گھنٹےاہم ہیں جمعےکواسمبلیاں ٹوٹیں گی  تولگ پتا جائے گا۔اسمبلی کی تحلیل  اوراستعفوں کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد اسمبلی توڑ دی جائے گی۔ نیب کی ترمیم اور اسمبلی کی تحلیل عدلیہ کرے گی، استعفوں کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہم برے وقت میں کسی کو نہیں چھوڑتے، عمران خان کے ساتھ ہیں،  اگر استعفے دینے جانا پڑا، تو عزت عزیز ہے، اسمبلی سے زیادہ،۔حکومت کی ملک کے اندر اور باہر عزت نہیں ہے ۔ کوئی ماننے کو تیار نہیں، 78وزیر ر ہیں، کوئی مجھے 78 وزیروں کے محکمے گن کے بتادے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویزالہیٰ آج اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پنجاب میں پھر آئینی بحران کا خدشہ

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ پیٹ کے ہاتھوں بجلی کے بلب اور سوئی گیس کے میٹر اتارےرہے ہیں۔ملک میں غریب کے لیے 4100 روپے من گندم ہوگئی ہے۔ڈالر کی قیمت اور بجلی کا بل اوپر جارہا ہے،گیس بھی اوپر جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا  ہے کہ27کلومیٹرکےاقتدار کوبچانےکےلیے حکمرانوں نےسارےملک کوداؤ پرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا ۔72گھنٹےاہم ہیں جمعےکواسمبلیاں ٹوٹیں گی  تولگ پتا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں