روجھان:دھند کے باعث 2 مسافر بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق  

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


روجھان میں دھند کے باعث 2 مسافر بسیں ٹکرانے پر 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

روجھان  میں انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پہ بھی پڑھیں:سیہون شریف، زائرین کی وین کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، 14 زخمی

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونےو الی ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  نے ٹریفک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ  نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔


متعلقہ خبریں