ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ


لاہور: مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ارکان سے دستخط کروا لیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف 36 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان ہے اور ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگی قیادت کی منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد تیار کر لی گئی ہے جس کا فیصلہ اگلے 2 روز میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں