چمن: پاک افغان بارڈر پر حالات کشیدہ، افغان فورسز کی فائرنگ سے6 افراد زخمی


 چمن بارڈر پر پاک افغان فورسز کی درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ 

چمن میں پاک افغان بارڈر  پر پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چمن  میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی  بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

چمن: افغان بارڈر فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6شہری شہید

کشیدگی کے باعث بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے اور کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا ۔ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کر کے  6  پاکستانی شہریوں کو شہید  کر دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں