پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد مارے گئے


پشاور: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے کہ سرحد پار کرنے کی اطلاع پر افغانستان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشتگردوں نے آپریشن ٹیم پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت داعش کے مقامی کمانڈر محمد داؤد، عبداللہ اور محمد لائق کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کی شناخت نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں، رانا ثنااللہ

ہلاک دہشتگردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ایک دہشتگردوں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


متعلقہ خبریں