عمران خان پر قاتلانہ حملہ، تحریک انصاف کا مظاہرہ، پشاور موٹر وے بھی بند

عمران خان کا طیارہ روک کر زلفی بخاری کو اتار لیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا زلفی بخاری کی قیادت میں احتجاج جاری ہے، اسلام آباد ٹول پلازہ پر پشاور موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کیا اورموٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیئے گئے۔

زلفی بخاری نے اعلان کیا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی،لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہوں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر چار دن دھرنا جاری ہے اور دوسری طرف لاہور سے اسلام آباد آنے والی موٹر وے ایم ٹو بھی دو روز سے بند پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں