وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی۔

حملے کے بعد ذہنی طور پر زیادہ مضبو ہو گیا، قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے لوگ طاقتور ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ: وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط

عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ قتل کے منصوبے کا تقریباً دو ماہ پہلے علم ہو چکا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔


متعلقہ خبریں