ڈی چوک نہ جانے کی یقین دہانی کا علم نہیں، عمران خان


سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

سپریم کورٹ کو کرائی گئی کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا مجھے علم نہیں۔

عمران خان نے مختصر جواب میں یہ بھی لکھا کہ سپریم کورٹ کے ڈی چوک نہ آنے کے اجازت نہ دینے کے فیصلے کا بھی علم نہیں۔عدلیہ کا احترام ہے اور سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزیراعظم نے تفصیلی جواب جمع کرانے کےلئے عدالت سے 3 نومبر تک مہلت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں ریلی کو پر امن رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔


متعلقہ خبریں