خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے خاتون رپورٹر صدف نعیم کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا ہے۔

شہید خاتون رپورٹر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔


متعلقہ خبریں