آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی بالر کیرئیر بیسٹ میں شامل


دبئی: لارڈز ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے،  کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا لیکن دو بالرز کئیریربیسٹ میں ضرور شامل ہوگئے ہیں۔

کئیریربیسٹ پاکستانی بالرمحمدعباس نو درجہ ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں جو پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بالرزمیں جنوبی افریقہ کے ربادا پہلے، انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ویرون پھلینڈر تیسرے نمبر پرہیں جبکہ پاکستانی بالرمحمدعباس نو درجہ ترقی کے بعد کئیریر بیسٹ 20 ویں نمبر پر اور محمد عامر پانچ  درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبرپرآگئے ہیں۔

بلے بازوں میں پاکستان کے اسد شفیق چھ درجہ ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پرآگئے ہیں اور اظہرعلی کی بارہویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ  پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اورانگلینڈ  کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں