سینٹورس مال میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا، ڈی سی اسلام آباد

سینٹورس مال میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا، ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے سینٹورس مال میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، کچھ وقت لگے گا۔

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے کے پاس آگ پر قابو پانے کیلئے بہتر انتظامات ہیں، یہاں پر پاک فضائیہ، پاکستان نیوی اور دیگر اداروں نے بھی آگ پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تین حصوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جس میں سی ڈی اے کے تکنیکی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کا گروپ سینٹورس اسلام آباد کا مالک

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ عمارت کو فوری طور پر سیل کر رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد شہریوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینٹورس مال میں ہونے والی آتشزدگی پر دو گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پایا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران چیئرمین سی ڈی اے موقع پر موجود رہے۔

سینٹورس مال تجاوزات کیس: عدالت متعلقہ حکام پر برہم

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ریٹائرڈ) عثمان نے ریسکیو آپریشن کی بذات خود نگرانی کی، فائر فائیٹنگ میں حصہ لینے والے تمام امدادی اداروں کے اہلکاروں کو شاباش دی۔

ہم نیوز کے مطابق سینٹورس شاپنگ مال کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کہ چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنرآئی نائن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹرز اور سی ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرشامل ہیں۔

سینٹورس مال کو سائیٹ آفس ختم کرنے کی وارننگ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی آئندہ تین روزمیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں