کاکول، 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ


پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی تقریب ہوئی۔

پاس آوٹ ہونے والوں میں 65ویں انٹگرٹیڈ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، 20ویں لیڈی کورس، پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ طلائی تمغہ 146ویں پی ایم اے لانگ کور س کے نمبر 2 کیڈٹ کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 4 خواتین سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بہترین کارکردگی پر 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیردی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل دوست ممالک کےبہترین کیڈٹ کودیاجائےگا۔ اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔


متعلقہ خبریں