ایر پورٹ پر گلاب جامن روکے تو مسافر نے سب کا منہ میٹھا کرادیا


تھائی لینڈ کے ایک ایئرپورٹ پر آئے بھارتی مسافر کو گلاب جامن ساتھ لے جانے سے روک دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر نے گلاب جامن کے ڈبے کو کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے ایئرپورٹ کے عملے اور وہاں پر موجود مسافروں کے سامنے کھولا اور انہیں سارے گلاب جامن کھیلا دیئے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پر مسافروں اور عملے کی گلاب جامن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Himanshu Devgan (@himanshudevgan)


متعلقہ خبریں