حکومت نےشہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی


حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

شھباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے،حکومت نے ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔  عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں کہا گیا  ہے کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا ،وزیراعظم

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں  شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں