مشکل وقت کا ساتھی، چین کی سیلاب زدگان کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کی امداد


مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں.

چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر) امداد دی ہے، چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی ہے۔

چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔


متعلقہ خبریں