وزیراعظم سےیو این جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات،بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ


 نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی  نے ملاقات کی۔ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے سائڈ لائن پر  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے  ملاقات کی۔

صدر جنرل اسمبلی  نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات ہونی چاہئیں۔بین الحکومتی مذاکرات تمام ملکوں کی توقعات کےمطابق تعمیری اورشفاف ہونےچاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک کا امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کیلئے فوری طور پر 850 ملین ڈالرز دینے کا عزم

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں اپنی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے۔یہ تباہی پاکستان کی وجہ سے نہیں، اس پر دنیا کی حمایت کے مستحق ہیں۔

صدر یواین جنرل اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی۔وزیراعظم  شہباز شریف نے صدر جنرل اسمبلی کو مسئلہ کشمیر،افغانستان اور اسلاموفوبیا سے آگاہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں