منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، عمران خان

آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، تیاری کریں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) کو غیر استعمال شدہ سرمائے کو معقول سرمایہ کاری کا کام سونپا گیا ہے اور سی بی ڈی کو دولت کی تخلیق کی راہ ہموار کرنے کا کام سونپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بے پناہ صلاحیتوں کے حامل منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی جبکہ مقامی، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے مواقع سے معاشی نمو اور خوشحالی کا اہتمام کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں 100 سے زائد عمودی عمارتوں کی گنجائش ہو گی اور سی بی ڈی سے ملکی معیشت کو 600 ارب سے زائد میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مین بولیورڈ میں زمینی کام کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا جائے گا اور گردو نواح کے پورے انفرا اسٹرکچر کو نئی ہیئت ملے گی۔


متعلقہ خبریں