چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا


پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کر دیا۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ہے، چکی آٹے کی قیمت 108 سے بڑھ کر 116روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 8700 روپے کی ہوگئی جب کہ مارکیٹ میں فائن آٹا 109 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں