سوات: برہ بانڈئی کے علاقے میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ادریس خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر
ہم نیوز نے اس ضمن میں ڈی پی او زاہد مروت کے حوالے سے بتایا ہے کہ امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سوات کا معاملہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والا تنازع ہے، خواجہ آصف
بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد سوات کےپہاڑوں میں موجود ہیں،کے پی پولیس
علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بم دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخو اکے وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سعودی سفیر کا دورہ سوات ،جڑواں بہنوں سے خصوصی ملاقات
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے واضح کیا ہے کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔