حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال بند: شہر میں پانی بحران سنگین ہونیکا خدشہ

حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال بند: شہر میں پانی بحران سنگین ہونیکا خدشہ

کراچی: حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال کو بند کردیا گیا ہے۔

’ سندھ حکومت نے پانی کا حصہ نہ دیا تو حب ڈیم کا پانی روک دیں گے‘

ہم نیوز نے اس ضمن مٰں بتایا ہے کہ حب ڈیم کینال کی بندش سے شہر قائد میں پانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب (واٹر اینڈ سیوریج بورڈ) کراچی کے حکام نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ہم نیوز کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ بارش کا پانی کینال میں گیا تو کینال کے ٹوٹ جانے کا خدشہ ہے۔

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش: سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

واضح رہے کہ ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے دوران حب ڈیم کینال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں