پاکستان کو سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، قوم کو مل کر مقابلہ کرنا پڑے گا، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، سیلاب سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہیں۔

میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ لوگ متاثرہوئے ہیں، اس بار 2010 کے سیلاب سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے سے زائد رقم جمع کی تھی۔


متعلقہ خبریں