دہشتگردی کا مقدمہ:عمران خان آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے


خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بذریعہ انسپکٹر محمد علی بھجوایا گیا۔

عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان پر جرمانہ عائد

تحریری جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا  تھا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

عمران خان نے موقف اختیار کیا  تھا کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔


متعلقہ خبریں