لکی مروت: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت: دہشت گردوں نے لکی مروت میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد سوات کےپہاڑوں میں موجود ہیں،کے پی پولیس

ہم نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے چوکی گنڈی چوک پر واقع چوکی پر دستی بم حملہ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج معالجہ شروع کردیا ہے۔

کے پی پولیس کی رابطہ ایس ایم ایس سروس کی چار خوبیاں

ہم نیوز کے مطابق پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیا الدین اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ کرنے والے دہشت گرد موٹر سائیکل پہ سوار تھے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملہ: 3اہلکار شہید، 3 زخمی

ہم نیوز کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں