آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے سیلابی پانی میں گھرے شخص کو ریسکیو کر لیا


راولپنڈی: آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کٹھن ترین صورتحال میں کامیابی سے ریسکیو مشن مکمل کرتے ہوئے کوہستان میں سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ایک شخص کو ریسکیو کر لیا ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دکھ ہوا، پوری قوم اپنی توانائیاں متاثرین کیلئے وقف کرے، نواز شریف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوہستان انتظامیہ نے خطرناک صورتحال کے باعث ہنگامی طور پر رابطہ کیا تھا، جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے فوری ریسپانس دیا۔

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نیچے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور ہیلی کاپٹر کے عملے نے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کیا۔

سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ویژن کے مطابق ایک ایک فرد تک پہنچ کر مدد کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں