پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا انضمام کے بعد نئی عدالتوں کی رپورٹ بھجوا دی


پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا انضمام کے بعد اضافی عدالتوں اور نئے ملازمین کی تفصیلی سفارشات تیار کرکے صوبائی حکومت کو بھجوا دیں۔

پشاور ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کے تمام اضلاع میں سات جوڈیشل کمپلیکس سمیت 49 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جس پر 13 ارب 87 کروڑ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سفارشارت میں سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، 14 ایڈیشنل جبکہ 24 سول ججز کی تعیناتی سمیت 846 ملازمین کی بھرتی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ جن کی سالانہ تنخواہوں کی مد میں 39 کروڑ سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش شامل ہیں۔

تمام تر سفارشات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیحیٰ آفریدی کے احکامات پر خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے تیار کرکے صوبائی حکومت کو بجھوا دی گئی ہیں۔ سفارشات میں جوڈیشری پلان پر مکمل عمل کے لیے تین سال کا وقت مانگا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں