سیلاب متاثرین کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے چندہ جمع کیا جائے گا جس کے لیے میں پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے عمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیلی کاپٹر سے ریلیف کی سرگرمیاں شروع

عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے ساتھ حقیقی آزادی کی جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ فندز کی نشاندہی اور تخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کے لیے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں