شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ جاری

شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ جاری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں ہیں۔ یہ دعویٰ ان کی جاری کردہ نئی میڈیکل رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

شہباز گل نے متنازعہ بیان سے متعلق فون پر بتایا،میں نے کہا ٹھیک ہے اتنا تو سب ہی کہتے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق نئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کردیا، انہوں نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خون کے تمام نمونے نارمل ہیں، بورڈ نے چھاتی کا ایکسرے اور چند دیگر ٹیسٹس کرانا چاہے تو بھی انہوں نے انکار کردیا۔

کھاتے پیتے، شکوے شکایت، شہباز گل کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز گل کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں، تشدد کے الزام پرمیڈیکل کرانے کی بھی پیشکش کی گئی مگرشہباز گل نے اس سے بھی انکار کیا۔

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی ادویات جاری رکھیں، 6 رکنی بورڈ کی جانب سے ادویات اوراحتیاط کی ہدایت کے بعد ڈسچارج سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں