حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکے


حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر دو دھماکوں سے ٹرینوں کی روانی جزوی طور پر معطل ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکوں کے فورا بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنے اور تفصیلی معائنے کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا۔

ریلوے ٹریک کے محفوظ ہونے کے متعلق رپورٹ موصول ہونے کے بعد روکی گئی فرید ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کردیا گیا۔

دھماکوں کی نوعیت اور اس کے پس پردہ موجود افراد یا گروہ کے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کوئی تفصیل نہیں فراہم کی گئی۔

حیدرآباد پولیس کے افسر نے تصدیق کی ہے دھماکہ کے نتیجے میں پٹری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ڈی ایس پی قاسم آباد اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں