لاہور: صوبہ پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ غریب لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز
ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں میں فراہم کیا جائے گا۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ نے احساس راشن پروگرام پرعملدر آمد کے لیے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جب کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔
آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
چودھری پرویزالہٰی نے واضح طور پر احساس پروگراموں کے لیے احساس ایکٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔
انہوں نے پنجاب کی سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اورتمام پروگراموں کو یکجا کیا جائے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہیں، احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کی جانب بہت بڑا قدم ہے۔