پنجاب حکومت کا احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی۔ عثمان بزدار کے دور میں بھی احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے ۔

حمزہ شہباز کی حکومت آنے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے۔ احمد اویس نے کہا ہے کہ اگر انہیں یہ ذمہ داری دی گئی تو وہ قبول کریں گے۔


متعلقہ خبریں