ن لیگ والے بتائیں اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کیے؟شاہ محمود قریشی


سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کیے؟

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فارن فنڈنگ کیس میں شروع سے فریق بنی ہوئی تھی،حکومت نے جو حربے استعمال کیے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

رانا ثنا اللہ کی دھمکی ان کی مایوسی کی علامت ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ کیس میں تحریک انصاف کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا لیکن آج ہمیں کامیابی ہوئی،اظہار وجوہ کا جو نوٹس ہمیں ملا ہے اس کا بھی ہم مفصل جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر شدید تحفظات ہیں۔


متعلقہ خبریں