کھودا پہاڑ نکلا چوہا، یہ والی سازش ناکام، کچھ نیا گھڑیں، شہباز گل

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر کہا کہ لیں جی یہ والا بلا بھی تھیلاے سے باہر آگیا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے۔کھودا پہاڑ نکلہ چوہا، یہ والی سازش تو ناکام ہو گئی۔ اب کچھ نیا شوشہ گھڑیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ اسد عمر نے لکھا کہ شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر. اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں