پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے، مراد سعید


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں علامہ اقبال کے خاندان کو بھی حراساں کیا گیا لیکن اب پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے اور آج یوم تشکر منانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حقیقی آزادی میں قربانیاں دیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اب سیاست اور بیانیہ سے بات بہت آگے نکل چکی ہے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ بھڑکیں بہت مارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق وینٹی لیٹر پر ہے جب چاہیں سوئچ بند کردیں، فواد چودھری

مراد سعید نے کہا کہ کوئی رانا ثنا اللہ سے پوچھے اس کے اوپر 32 لوگوں کے قتل کا الزام ہے لیکن انہیں اندازہ ہی نہیں ہو رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے سڑکوں پر تھیٹر لگایا لیکن کوئی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے اعلان تشکر کیا تو پورا پاکستان آپ نے دیکھا۔ قوم بیانیوں اور دھمکیوں سے قوم بہت آگے نکل چکی ہے۔


متعلقہ خبریں