سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے یا نہیں؟ حکمران اتحاد نے سر جوڑ لیے

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے یا نہیں؟ حکمران اتحاد نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں؟ حکمران اتحاد نے سر جوڑ لیے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کو فوری دفتر چھوڑنے کا حکم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے پر مشاورت کے لیے حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعتوں کے قائدین نے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے۔

’’جوڈیشل کو‘‘ انصاف کا قتل نامنظور، مریم نواز

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی رہنما اور وفاقی وزرا و مشیران بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دی جانے والی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ گورنر آج ساڑھے گیارہ بجے پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں۔

فرحت اللّٰہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز، بلاول نے ری ٹویٹ کردی

عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو صدر وزیراعلیٰ کا حلف لیں۔


متعلقہ خبریں