بجلی کی قیمت میں 7روپے 90 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

Electricity

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں  7روپے90 پیسے  فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر کارخانے اور نئے پراجیکٹس میں پانچ سورسز پر انحصار ہوگا۔ ان میں ایندھن کی کاسٹ نہیں ہوگی۔ باہر سے ایندھن امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا، یہ بجلی آج کے حساب سے بہت سستی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہم اپنے اندرونی ایندھن پر انحصار کریں گے۔ نئی شمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی  ایک بڑے سکیل پر لگے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ  جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں فوری وہی بچت صارفین کو دی گئی۔ غریبوں کی تین میجر کیٹیگریز ہیں جو محفوظ ہیں۔ انہیں پروٹیکٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صنعتی سیکٹرز کو بلا تعطل بجلی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں