انٹر بینک میں ڈالر233 روپے کا ہوگیا

ڈالر

ڈالرمزید 3روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 233 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 233 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 229روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔


متعلقہ خبریں