لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ مسلم لیگ ن اس سے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولے ہیں اور اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس سے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔
PMLN has NOT forgotten the treatment meted out to them. Now the rules of the game will be the same for everyone, else PMLN knows how to play it better. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے اور اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔
غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔اسی کو ۱۲ کڑوڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔ pic.twitter.com/660qLx49Ai
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔
عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں.
پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ ۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی ATM نہیں۔ https://t.co/STPH674zB1— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022