ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا


ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایوارڈ لندن میں ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا۔ مقابلے میں انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک، نیوساؤتھ ویلز اور قازقستان شامل تھے۔

انہوں نے بی آر ٹی کے ناقدین پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بہت سے دوست  جنہوں  نے بی آر ٹی کے روٹ پر تمبو لگا لئے تھے  کہ کب بس پنکچر ہو اور وہ آہ و بکا ڈالیں یقیناً شرمندہ نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جو بی آر ٹی کے کھڈے کی گردان کرتے نہیں تھکتی تھیں یقیناً کھڈے سے نکل کر اچھا محسوس کر رہی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں