امریکی صدر کا سعودی عرب میں استقبال،ریڈ کارپٹ کیوں نہیں بچھایا گیا؟


 امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی عرب آمد پر استقبال کے لیے  سرخ کارپٹ کی جگہ بنفشی کارپٹ بچھائے گئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے  مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کے بجائے بنفشی کارپٹ کا انتخاب کیا ۔بنفشی کارپٹ کو سعودی ثقافت میں بھی  خاص اہمیت حاصل ہے۔

موسم بہار کے دوران سعودی عرب کا ریگستان اور  پہاڑی علاقہ الخزامی بنفشی رنگ کے پھولوں سے سج جاتا ہے۔ جس کی مناسبت سے بنفشی رنگ کو  اہم سمجھا جاتاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکہ مزید محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطے کے خواہاں

اسی وجہ سے امریکی صدر کے استقبال کے لیے بھی بنفشی کارپٹ کا انتخاب کیا گیا تھا۔ کارپٹ سعودی وزارت ثقافت اور شاہی پروٹوکول نے مل کر کیا  تھا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کےصدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ  تھا ۔سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں