شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، باسط بخاری نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب


چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے جب کہ منحرف پی ٹی آئی رکن باسط بخاری اس عہدے کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے جس کے بعد شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ قرار پائے ہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے متفقہ طور پر باسط بخاری کو چئیرمین منتخب کیا ہے۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس، شہریار افریدی اور رانا ثناء اللہ میں تندوتیز جملوں کا تبادلہ

واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے پیش کی تھی۔

نواب شیر و سیر کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں