سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق مستعفی


مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

صوبائی وزیر داخلہ عطااللہ تارڑ کے مطابق ایاز صادق اور سلمان رفیق نے حلقے میں الیکشن کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہونے پر دونوں رہنمائوں نے استعفی دیا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی ٰوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بجھوا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے

واضح رہے کہ سردار ایاز صادق کے پاس اقتصادی امور کی وزارت تھی جب کہ سلمان رفیق صوبائی وزیر تھے۔


متعلقہ خبریں