وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔وکیل امجد پرویز نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔ شہباز شریف کی آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ ریفرنسز میں استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔

رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں