آصف زرداری قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، شیخ رشید کا الزام


راولپندی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمراں اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں جبکہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے سڑکوں پر ہونے ہیں تو 45 دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا اور ن لیگ اب صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں جبکہ امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں جبکہ غیر آئینی اقدامات اور معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔


متعلقہ خبریں