ڈپٹی اسپیکر میرا چھینا جانیوالا موبائل فون واپس کرائیں: رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو

ڈپٹی اسپیکر میرا چھینا جانیوالا موبائل فون واپس کرائیں: رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کلثوم چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر اپنا موبائل فون چھیننے کا الزام عائد کردیا ہے۔

سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15، پنشن میں 5 فیصد اضافہ

ہم نیوز کے مطابق کلثوم چانڈیو نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پیچھے کھڑی تھی کہ دعا بھٹو اور ارسلان تاج نے پہلے میرے ساتھ لڑائی کی اور پھر دعا بھٹونے میرا موبائل چھینا اورارسلان تاج کے حوالے کردیا۔

انہوں ںے یہ الزام بھی عائد کیا کہ دعا بھٹو نے مائیک اٹھا کر خواتین اراکین اسمبلی پر حملہ بھی کیا تھا۔

حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین لڑ پڑے، ایک دوسرے کو بجٹ کتابیں دے ماریں

کلثوم چانڈیو نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے گذارش کی ہے کہ میرا چھینے جانے والا موبائل فون واپس کرائیں۔

پی پی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو اسمبلی قوانین کاعلم نہیں کہ بجٹ کس طرح سنا جاتا ہے؟

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول کوٹہ40فیصد کم کرنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق کلثوم چانڈیو نے کہا کہ جمہوری احتجاج ہم نے بھی کیے ہیں لیکن ان لوگوں کو تو احتجاج کرنا بھی نہیں آتا ہے۔


متعلقہ خبریں