عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد: مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت کا شہریوں کیلئے فری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی مصر کے قریب ڈبل اے ون اور سیم فائیو کیبل میں سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی بحالی کا کام جاری ہے البتہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کسے کہتے؟ 3 ارب لوگ جانتے ہی نہیں

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں