پیٹرول مہنگا، ڈالر سستا ، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا

فائل فوٹو


پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں آج ایک روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 199 روپے 76 پیسے پر آ گیا۔

ڈالر کی قیمت آج 200 سے کم کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ روز ڈالر 202 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق  ملکی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط نہ ملنے کے باعث پاکستانی کرنسی دباو کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے  مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے تک اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز حکومت پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں