کاشتکار تباہ ہو گئے، زرداری کی ملیں بڑھ رہی ہیں، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں، آصف علی زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔

سندھ کے عوام آصف علی زرداری کے خلاف بیدارہوچکے ہیں، حقیقی آزادی کے لیے سندھ کی عوام کے پاس جاوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا

عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقات میں حکومت کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، عمران خان نے سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کے لیے سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کا نوجوان اس وقت تبدیلی کے لیے کمر کس چکا ہے۔


متعلقہ خبریں