صدر نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کر دی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی۔

صدر عارف علوی  نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، اور نہ ہی انہوں نے آئین کیخلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

صدر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے واقعات سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے، عبدالغفور حیدری

انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر ایک صحت مند اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے عہدے پر قائم رہیں، آرٹیکل 63 اے ممبران اسمبلی کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں دستور پاکستان کے اُصولوں پر قائم رہنے کیلئے پرعزم ہوں،گورنر پنجاب کو ہٹانے کے وزیر اعظم کی ایڈوائس کومسترد کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں