غلامی نامنظور مارچ پاکستان کی حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی نامنظور مارچ پاکستان کی حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں کہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ملک گیر عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چاند رات کو بڑے پیمانے پر عوام کے نکلنے پر اطمینان کا اظہار جب کہ میانوالی، جہلم، فیصل آباد میں جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت تبدیلی کی غیرملکی سازش کی ایک اورمعتبرشہادت امریکاسےموصول ہوئی، ملکی آزادی کوغلامی کی زنجیروں میں جکڑنےکیلئے مقامی میرجعفرسہولت کار بنے، پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کا عزم کیا ہے ،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم سیاسی تقسیم سے بالاترہوکرملکی آزادی کے تحفظ کے ایجنڈے کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلامی نامنظور مارچ پاکستان کی حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، قوم تیار رہے، کٹھ پتلیوں کے خلاف تحریک کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں